• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ الٹنے سے 2 کمسن بچے سڑک پر گرگئے، پیچھے آنے والے ڈمپر نے کچل دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر نادرن بائی پاس لنک روڈ کے قریب رکشہ الٹ کر 2کمسن بچے سڑک پر گر گئے جن پرپیچھے سے آنے والا تیز رفتار ڈمپر چڑھنے سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور دوسرا کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدودنادرن بائی پاس لنک روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کمسنبچہ جاں بحق اور دوسرا کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کمسن بچے کی شناخت 4سالہ صفیان ولد نصیب خان اور شدید زخمی کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ ریحان ولد نصیب خان کے نام سے ہوئی،حادثے میں جاں بحق وشدید زخمی کمسنبچے آپس میں سگے بھائی ہیں اورمنگھوپیرگلشن غازی کے رہائشی ہیں، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور شدید زخمی کمسن بچے فیملی کے ہمراہ رکشے میں سوارتھے اور ناردرن بائی پاس لنک روڈ پر رکشے کا اچانک ٹائر نکل گیا جس کے باعث رکشے میں سوار2 بچے سڑک پر گر گئے اسی دوران عقب سے آنے والا ڈمپر کمسن بچوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں ایک کمسن جاں بحق اوردوسرشدید زخمی ہو گیا، پولیس ڈمپر اور رکشے کوتحویل میں لے کران کے ڈرائیوروں کوگرفتار کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید