• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول پمپ کے کیشئر سے مسلح ڈاکو 60 لاکھ روپے چھین کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ موسمیات فلائی اوورکے قریب پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے مسلح ڈاکو 60لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرتھانے کی حدود گلستان جوہربلاک4 یونیورسٹی روڈ بی آرٹی ریڈ لائن کے لیےتعمیرکیے جانے والے نئے موسمیات فلائی اوورکے قریب واقع پیٹرول پمپ پرڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکو پیٹرول پمپ کےکیشیئرسے 60لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں اورپیٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیرشخص بھی معمولی زخمی ہوا جسے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 48 سالہ محمد افضل ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی،واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا، ایس ایچ اوگلستان جوہرمحمد نعیم راجپوت نے بتایا کہ پیٹرول پمپ کا کیشیئرمعمول کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کےہمراہ پیٹرول پمپ سےچند قدموں کے فاصلے پرواقع بینک میں کیش جمع کرانے جا رہا تھا کہ اسی دوران مسلح ڈاکوپہنچ گئے اورانھوں نےاسلحے کے زورپر کیشئئر سے 60لاکھ روپےچھین لیے اورفرارہو گئے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ،ابتدائی طور معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوئوں کی تعداد4 سے 5 تھی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید