کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہتعلیمی اداروں میں بچوں کی جان وسلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چائیے، پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گر نے کے افسو ناک واقعے پرافسوس ہے ،حکومت کا فرضہے اس واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کروائی جا ئیں غفلت یا ناقص تعمیرات کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائےتاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔