کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما شبیر قائم خانی نے مرکز بہادر آباد پر شعبہ اقلیتی امور کے انچارج پطرس یوسف مسیح و مرکزی ذمہ داران سے ملاقات میں تنظیمی امور سمیت نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے لئے اقلیتی برادری میں آگاہی مہم چلانے اور کمیونٹیز میں کارنر میٹنگز کی حکمت طے کی، جبکہ دیگر مرکزی شعبوں کی طرح مرکزی اقلیتی کمیٹی کو بھی پارٹی پالیسی کے مطابق بھرپور فعال انداز میں تنظیمی سرگرمیاں انجام دینے کی ہدایات کیں ۔