• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کوئٹہ شاہراہ پر بلوچستان کے امپائر دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر کار سے محروم

کراچی (عبدالماجد بھٹی) بلوچستان کی شاہراہوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کےبلوچستان سے تعلق رکھنے والے امپائر بھی محفوظ نہیں رہےاور کورس میں شرکت کے لئے کوئٹہ سےکراچی آتے ہوئےدن دہاڑےقیمتی کار سے محروم ہوگئے۔ ملزمان گاڑی کی واپسی کیلئے فون پر رابطہ کرکے 8سے 20لاکھ روپے تک رقم کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ خضدار اور سہراب کے قریب لاکورین کے مقام پرایک درجن سے زائد مسلح افراد نے کوئٹہ سے کرچی آنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فرسٹ کلاس امپائر اسلم برچ کو سے گاڑی چھین لی اور اب فون پر رابطہ کرکے ان سےگاڑی واپسی کے لئےبھاری رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے،دن میں کئی بار فون کرکے رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید