کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی اوور 60 ٹیم کو آئی ایم سی اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویلز کے ہاتھوں تین وکٹوں سے شکست ہوئی۔ اتوار کو مسیساگا میں 198 رنز کا ہدف آخری اوور میں عبور کیا۔ پاکستان کیلئے بابر الطاف بٹ 52 ، صغیر عباس اور طاہر رشید نے بالترتیب 38 اور 30رنز بنائے۔ دیگر مقابلوں میں جنوبی افریقہ نے میزبان کینیڈا کو چار وکٹوں، سری لنکا نے آئی ایم سی ایمرجنگ الیون کو چھ وکٹوں ، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو چار وکٹوں سے ہرایا ۔