• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ پاکستان پروگرام نے یومِ آزادی پر گریجویٹ اسکالرز کا اعلان کردیا

لندن/آکسفورڈ(مرتضی علی شاہ )پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) نے 2026کے گریجویٹ اسکالرشپ ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت باصلاحیت پاکستانی طلبہ و طالبات کے ایک نئے گروپ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔اس سال 12 اسکالرز پر مشتمل گروپ جغرافیائی اور تعلیمی اعتبار سے غیر معمولی تنوع کا حامل ہے۔ منتخب اسکالرز کا تعلق سوات، نوشہرہ اور آزاد کشمیر سے لے کر خان گڑھ، خیرپور، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور کراچی تک مختلف علاقوں سے ہے۔او پی پی کی اس وابستگی کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ ملک کے ہر حصے میں موجود باصلاحیت نوجوانوں کو تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ منتخب اسکالرز میں معروف نجی تعلیمی اداروں، بشمول لمز (LUMS) اور آئی بی اے (IBA) کے طلبہ کے علاوہ سرکاری جامعات کے فارغ التحصیل افراد بھی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید