کراچی (عبدالماجد بھٹی) انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان بابر اعظم ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے ۔ ان کی جگہ کپتانی کا تاج ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کے سر سجایا گیا ہے جو اس وقت بدترین بیٹنگ فارم کا شکار ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں انہوں نے 3اننگز میں دو صفر حاصل کئے اور 20رنز بنائے تھے۔ لیڈز میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔