• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی یونیورسٹی اور آئی سی سی بی ایس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(سید محمد عسکری)ایران کے انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن بیسک سائنسز (آئی اے ایس بی ایس) نے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے ساتھ تعلیمی، تحقیقی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس کے ترجمان کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر باقاعدہ طور پر آن لائن تقریب کے دوران دستخط کیے گئے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ اور آئی اے ایس بی ایس کے صدر پروفیسر صَدُاللہ نصیری نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے یادداشت پر دستخط کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے دونوں اداروں کے درمیان اس معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ دونوں اداروں کے پی ایچ ڈی طلبہ بھی باہمی اتفاق سے ایسے تحقیقی منصوبوں یا گرانٹس میں حصہ لے سکیں گے۔ دونوں ادارے دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مختصر دورانیے کے کورسز، تربیتی پروگرامز، سمر اسکولز اور دیگر تعلیمی پروگرامز بھی مشترکہ طور پر منعقد کر سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید