• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ، انگلش پیسرز کا خوف، پاکستان 100 پر ڈھیر، شکست کے سائے گہرے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز جمعے کو پاکستانی بیٹرز تاریخی گرائونڈ پر مذاق بن گئے۔ خوف کا شکار مہمان بیٹرز حریف بولرز اولی رابنسن اور جو فراآرچر کے سامنے بے بس دکھائی دیے،ان کو گیند کی سمجھ نہیں آرہی تھی، پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 290 رنز کے سامنے پوری ٹیم صرف 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر امام الحق پنڈلی کے اسٹرین کے شکار ہونے کے باعث بیٹنگ کے لئے نہیں آسکے، اسکین رپورٹ میں ان کو لو گریڈ اسٹرین کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ پہلی اننگز میں آٹھ قومی کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، اذان اویس واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے46رنز بنائے ،سعود شکیل 16 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جواب میں میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر81رنز بناکر مجموعی طور پر261 رنز کی سبقت حاصل کر کے پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک اور شکست نے سائے میں ڈھانپ لیا۔ جمعے کو میزبان انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر248رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم اسکور میں42رنز کا اضافہ کر کے290 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اورپہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، بابر اعظم 8، محمد رضوان 7 اور محمد عباس دو رنز بناکرآوٹ ہوئے، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک ایک رنز بنا سکے ۔ اولی رابنسن نے چار، جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اوپنر ایمیلو گے30 اور ہیری بروکس سات رنز پر کھیل رہے ہیں، جوروٹ24 بین ڈکیٹ ایک، جارڈن کاکس11رنز بناکر آوٹ ہوئے، خرم شہزاد نے دو اور محمد علی نے ایک شکار کیا۔

اسپورٹس سے مزید