کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز کے میزبان جاپان کو کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے،گیمز حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر15ہزار کھلاڑیوں کی شرکت کا امکان تھا جو اب17ہزار ہوگئی ہے، یہ اضافہ مارچ میں ایشین گیمز میں ٹیک بال اور پیڈل کو بھی شامل کرنے پر ہوا، اضافی شرکاء کیلئے بجٹ موجود ہے اور نہ ہی رہائش کی گنجائش، انہیں رہائش کا انتظام خود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کھلاڑیوں کیلئے ایتھلیٹس ولیج قائم نہیں کیا گیا، لگ بھگ چھ ہزار کھلاڑی کروز شپ میں قیام کریں گے، جبکہ دیگر ایتھلیٹس اور آفیشلز کیلیےکنٹینر طرز کی عارضی رہائش تیار کی گئی ہے۔ ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہونگے۔