• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 11 ویں پوزیشن، جنوبی افریقا کو شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مینز ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کو پوزیشن کے میچ میں سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر4-3سے شکست دے کر 11ویں پوزیشن پر اپناسفر ختم کیا، مقررہ وقت تک مقابلہ 4-4 گول سے برابرتھا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے 6 میچز کھیلے دو جیتے، تین ہارے ایک ڈرا کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل لورا ٹریور اور کاسیم دایان نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی۔ تاہمپاکستان نے واپسی کی اور افراز اور محمد عماد نے گول کر کے 2-2 سے برابر کر دیا۔ 32 ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے پاکستان کو 2-3 کی برتری دلا دی۔ جنوبی افریقا کی طرف سے کاسیم مصطفیٰ نے دو متواتر گول کر کے مقابلہ 4-3 کر دیا ۔ میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کے محمد حماد الدین نے بہترین انداز میں بال کو جال کی راہ دکھا کر اسکور 4-4 سے برابر کر دیا۔ پاکستانی گول کیپر وقار نے دو یقینی شوٹ روکے۔

اسپورٹس سے مزید