ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے نعیم سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 26ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے اویس کا میٹر بجلی ناصر کی موٹرسائیکل چوری تھانہ کوتوالی کے علاقے احمد کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے ڈی ایچ اے کے علاقے رشید کا میٹر بجلی چوری تھانہ قادر پورراں کے علاقے سیف اللہ کا موبائل نامعلوم مسلح ملزمان نے چھین لیا نیوملتان کے علاقے فرحان کا موبائل چوری تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ندیم کا موبائل موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے اقبال کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے سہیل دہلی گیٹ کے علاقے ماہ رخ لوہاری گیٹ کے علاقے شاہ زیب کے موبائل فونز چوری ہوگئے دولت گیٹ کے علاقے نامعلوم ملزمان نے بلال کا موبائل چھین لیا مخدوم رشید کے علاقے وزیر احمد کا موبائل بستی ملوک کے علاقے سبطین کی موٹرسائیکل سٹی شجاع آباد کے علاقے عمر کا موبائل چوری ہوگئے ندیم احمد کی بیوی کا پرس جس میں نقدی دوتولہ چاندی نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہوگئے راجہ رام کے علاقے صابر انجم کا انورٹر وغیرہ صدر جلالپور کے علاقے عابد کی بکریاں کینٹ کے علاقے شہزاد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے تھانہ جلیل آباد کے علاقے حاشر اقبال کی والدہ سے نامعلوم ملزمان پرس چھین کر لے گئے جس میں نقدی 20ہزار موجود تھی چہلیک کے علاقے یوسف کا موبائل قطب پور کے علاقے نسیم بی بی کی سولر پلیٹ وغیرہ شاہ شمس کے علاقے عبدالستار اور ممتاز آباد کے علاقے اسلام کے موبائل فونز چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔