ملتان (سٹاف رپورٹر) عید میلاد النبیؐ کے موقع پرمرکزی انجمن اسلامیہ کی ذیلی تنظیم حضوری والا کے زیر اہتمام 12ربیع الاول ریلی نکالی گئی‘ ریلی کی قیادت مخدوم عمران الحسن گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی اور سجادہ نشین مخدو م ولایت مصطفی گیلانی نے کی، اس موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آپؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے بہترین عملی نمونہ ہے۔