ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر کے گنجان آباد علاقہ باوا صفرا یونین کونسل 8شاہ شمس روڈ کے سیکڑوں مکینوں نے واسا انتظامیہ کی جانب سے ایک ماہ سے ٹربائن ٹیوب ویل ٹھیک نہ کرنے پر ایم این اے ملک عامر ڈوگر، ایم پی اے معین قریشی، ن لیگ کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق ایم پی اے شاہد محمود خان اور واسا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور 48 گھنٹے میں واٹر سپلائی بحال نہ ہونے پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور واسا ہیڈ آفس دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کر دیا،یہ اعلان باوا صفرا یونین کونسل 8 شاہ شمس روڈ کے مکینوں حاجی محمد امین ساجد، محمد علی پاشا، غلام شبیر، محمد اسلم انصاری، ناصر محمود، محمد حسین انصاری‘ محمد شہباز انصاری‘ وسیم حسنین‘ رانا ارشاد، عمران انصاری‘ سابق کونسلر میاں طارق آرائیں اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکیا، اس موقع پر واسا انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔