ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان میں پبلسٹی فیس کی وصولی کا 27 کروڑ روپے کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کی جانب سے جمع کرائی گئی سی ڈی آر مبینہ طور پر جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار کو ایچ اے کی جانب سے تین کروڑ روپے سے زائد کا ڈیمانڈ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا، تاہم سی ڈی آر بینک میں جمع کروانے پر مبینہ طور پر جعلی ثابت ہوگئی جس کے بعد معاملہ قانونی کارروائی کے لیے ایچ اے کی لیگل ٹیم کے سامنے رکھ دیا گیا، ذرائع کے مطابق ایچ اے حکام نے معاملے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے لیگل ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا ہےجس میں ٹھیکے کی حیثیت، مبینہ جعلی سی ڈی آر اور آئندہ کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسے سی ڈی آر کے مبینہ جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور یہ اس کے شراکت دار کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی،ٹھیکیدار اب سی ڈی آر کی رقم اور ایڈوانس قسط جمع کرانے کے لیے تیار ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔