اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ، پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سات ارب ڈالرزسےزائدکےتوسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کےچوتھےجائزے اور ایک ارب چالیس کروڑڈالرزکے موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق آر ایس ایف پروگرام کےتیسرےجائزےکے لیے بیک وقت مذاکرات ہوں گے،مذاکرات میں گذشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی جنوری تا جون دو ہزار چھبیس کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا۔