اسلام آباد(عاطف شیرازی) حکومت پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے آگےبند باندھنے میں ناکام ہوگی،مسلسل چوتھے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کےمطابق آج کیلئے پٹرول 3 روپے5 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل5 روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا،پیٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیہ کےمطابق پٹرول کی قیمت بڑھ کر 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔