• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کیلئے لیٹر پیٹرول 73 روپے مہنگا، سرکار کو قومی خزانے سے فراہمی جاری

اسلام آباد (عاطف شیرازی )شہریوں کےلیےپیٹرول مسلسل مہنگا،قیمت تقریباتین ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی،عوام کے لیےصرف دو ماہ میں ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 73 روپے سےزائد کا اضافہ کیا گیا تاہم سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو قومی خزانے سےملنے والےتیل کی مکمل فراہمی جاری ہے،شہریوں کے لیےپیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کےباوجود وفاقی حکومت نےتاحال اپنے اخراجات کم کرنے کیلئے دوبارہ اضافی کفایت شعاری اقدامات لاگوکرنےکا اعلان نہیں کیا، سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر عوام کےلیےپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں2ماہ کے دوران 73روپے 27پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید