کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایسٹ پولیس نے جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم کونین شاہ کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ سندھ گرین ہوٹل کو سیل کرکے پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقدمے میں عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی اور 21 ستمبر تک ضمانت منظور تھی۔پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کے مقدمے میں 5 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ کونین شاہ کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ملزم کونین شاہ کی عدم گرفتاری پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سندھ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے پولیس افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ملزم کو راہ فرار کا موقع نہ دینے کی ہدایت کی تھی۔