۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد (مہتاب حیدر، جنگ نیوز) پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ڈیجٹیل اثاثےپرشریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم ہوگا، بھارت نے کرپٹو پر30فیصد ٹیکس لگایا، ہم نے قانونی حیثیت دی،ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے،کرپٹو اثاثوں کی ڈکلیئریشن کی اجازت کے لئے ایک جامع فریم ورک تیار کرنے کے سلسلے میں ٹیکس حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔