کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوک سینٹر پٹرول پمپ کے قریب گڑھے میں جمع پانی میں ڈوب کر 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122ریسکیو ٹیم واٹر ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ایلیا ولد انتھونی کے نام سے ہوئی۔