اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔تجارت میں سہولت کاری کے ذریعے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سپلائی چینز کا مؤثر حصہ بنانے کیلئے حکومت پرعزم ہے، تجارتی عمل میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ، کاروباری لاگت میں کمی اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنی زیر صدارت ٹریڈ فیسیلیٹیشن بورڈ کےپہلے اجلاس کے دوران کیا۔ ادھر گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے بھی ملاقات کی ۔