اسلام آباد (طاہر خلیل) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق حکومت اور پیپلز پارٹی کے مابین رابطے بحال کرانے میں کامیاب ہوگئے ،حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پس پردہ رابطوں کا آغاز ہوگیا،وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے مابین ملاقات کے لیے کوششیں تیز کردی گئیں،ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کیلئے سپیکر کو مکمل مینڈیٹ دے دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی مثبت جواب دیا ہے اور قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے کا اشارہ کیا ہے۔