• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی نظام کی اپ گریڈیشن، 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

اسلام آباد (اسرار خان) فاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان بجلی کے اوورلوڈڈ ترسیلی و تقسیمی نظام کی ازسرنو تشکیل اور اپ گریڈیشن کے لیے تقریباً 200 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کے تحت لوڈشیڈنگ پورے فیڈر کے بجائے انفرادی ٹرانسفارمرز کی سطح پر کی جائے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق نیا نظام ایک سال کے اندر متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جس کے تحت تقریباً 190,000 ٹرانسفارمرز شامل ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید