اقوام متحدہ ( عظیم ایم میاں) اس سال 31 دسمبر کو سبکدوش ہونے والے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مؤثر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشیل انٹلی جنس انسانیت کےلئے خطرہ نہیں بلکہ احتساب اور قوانین کے یکساں اطلاق کے بغیر یہ انسانیت کے لئے عظیم خطرہ ہے۔ سکریٹری جنرل کے خطاب کے بعد جنرل اسمبلی کے نئے صدر خلیل الرحمن ( بنگلہ دیش) نے اپنے خطاب میں افریقہ اور ترقی پذیر ممالک کے یکساں مواقع اور عالمی قوانین کے یکساں اطلاق پر بھی زور دیا۔