اقوام متحدہ ( عظیم ایم میاں) اقوام متحدہ میں ٹرمپ کی تقریر کے بعد کئی مسلم قائدین کی اہم تقاریر نظر انداز، اسرائیلی سفیر کی توجہ مرکوز رہی، ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے جنرل اسمبلی سے انتہائی مدلل اور مؤثر انداز میں موجودہ عالمی صورتحال، اسرائیلی جارحیت، اقوام متحدہ کی ناکامی پر موقف بیان کیا۔ صدر ٹرمپ کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے مقررین کی تقاریر اس لئے کم توجہ کا باعث بن گئیں کہ متعدد غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر کے بعد کچھ دیر کےلئے کچھ بریک اور اپنا موقف تیار کرنے کےلئے ہال سے نکل گئے۔