کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے دورے پر موجود چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔صدر ٹرمپ سے ملاقات میں چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران ایک جامع معاہدے تک پہنچیں گے جس میں ایٹمی معاملہ اور دیگر معاملات کا تصفیہ بھی شامل ہو گا۔چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیاکہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔امریکا اور چین کو آپس میں رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے،امریکا چین تعاون کے بغیر دنیا کے بغیر دنیا کے بہت سے مسائل کا حل تلاش کرنا بھی بہت مشکل ہو جائے گا،اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا اور چین صدر کا تعلق باہمی احترام پر مبنی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اور چین نے مل کر دونوں ممالک کو درپیش مسائل پر غیر معمولی پیش رفت حاصل کی ہے،زیادہ متوازن تجارتی تعلق‘ قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں،چینی صدرکی واشنگٹن آمد، غیر معمولی اعزاز کیساتھ استقبال ، 1962کے بعد پہلی بار امریکی صدر نے کسی غیر ملکی رہنما کا فوجی اڈے پر استقبال کیا۔