• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ بحیرہ ہند تک پھیلا دیں گے، ایران کا انتباہ

تہران /ریاض(اے ایف پی /نیوزڈیسک ) یمن میں شدید لڑائی جاری ‘98سرکاری فوجی ‘52حوثی جنگجو ہلاک ‘طائف اور ینبع پر حملوں کی کوشش ناکام‘ سعودی اتحادکا حوثیوں کی جانب سے داغے گئے چھ بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ‘مکہ مکرمہ کیلئے جاری سکیورٹی الرٹ چند منٹ بعد واپس لے لیاگیا‘ حوثیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی سعودی عرب کے کمانڈ مراکز اور اسلحہ ڈپوؤں کوبیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز حملوں کا نشانہ بنایاہےجس میں یمنی اور سوڈانی جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ سعودی اہلکار بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ فرانسیسی صدرایمانویل میخواں کا کہنا ہے کہ فرانس سعودی شہر ینبع کے تحفظ کے لیے فوج اوردفاعی نظام بھیجے گا‘ ادھرعرب امارات نے ایرانی ایئرلائنز کی تمام پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل کرنے کا اعلان کردیاجبکہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر یحییٰ رحیم صفوی نے خبردارکیاہے کہ اگرامریکا نے نئے سرے سے حملے کیے تو تہران جنگ کا دائرہ بحر ہند تک پھیلا دے گا۔سعودی آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر امین ناصر نے بتایاہے کہ حملوں سے متاثرہ تیل تنصیبات کی بحالی آئندہ چند روز میں ہو سکتی ہے ‘تیل برآمدات کے لیے متبادل راستے قائم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق عالمی جہاز رانی کو پہلے کبھی اتنا خطرہ نہیں لاحق ہوا جتنا اس بار ہوا‘سمندری نقل و حمل کی صنعت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

اہم خبریں سے مزید