اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے فورسز سے بچنے کیلئے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے مسجدکے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے مہارت سےخوارج کو نشانہ بنایا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا گیا۔