کراچی (نیوز ڈیسک)ڈرون حملوں کا جواب، پاکستان کے افغانستان میں طالبان فورسز کے 10ٹھکانوں پر فضائی حملے ،پاکستان نے کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کا مطالبہ،10 مقامات پر جوابی حملے کیے گئے ، پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،عطا تارڑ،وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں 10 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ڈرونز کے ذریعے کی جانے والی غیر قانونی دراندازی کی مذمت کی۔انہوں نے اس کارروائی کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی شدید اور ناقابلِ قبول جارحانہ اقدام ہے، جس کا پاکستان نے فوری اور مؤثر جواب دیا ہے۔