اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کو بتایا گیا کہ پٹرول پمپس کو زیادہ تر ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندوں نے بتایا کہ زیر التوا ادائیگیوں سے متعلق مسائل ایک دو روز میں حل ہونے کی توقع ہے۔ وزیر چیمہ نے زور دیا کہ ادائیگیوں میں تاخیر اسکیم پر عمل درآمد میں رکاوٹ کا باعث نہیں بننی چاہیے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سینیٹر احد خان چیمہ نے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ اور متعلقہ اداروں و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔