اسلام آ باد ( رانا غلام قادر/ طاہر خلیل ) وفاقی حکومت نےاسلام آباداور پنجاب کےمختلف اضلاع میں رینجرزتعینات کردی ،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، تعینات دستےدوران ڈیوٹی کسی بھی خطرےیا پرتشدد سرگرمی کاسامنا کرنےپراپنے دفاع میں مناسب کارروائی کرسکیں گے۔