• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے سپیکر عبد الرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید