• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرافی گوٹھ میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ملیر میں خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ملیر میں خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ،50 سالہ بنات خان کو بھائی نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، ملزم وحید داد کو گرفتار کرلیا گیا ،ملیر جناح اسکوائر کے قریب گھر سے 30سالہ خاتون کنول زوجہ محمد کاشان کی گلا کٹی لاش برآمد ،شہر میں گھریلو اور خاندانی تنازعات کے نتیجے میں تشدد کے واقعات تشویش ناک صورت اختیار کرگئے، جہاں ایک شخص کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے خاندانی تنازع پر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، جبکہ ملیر میں ایک خاتون کی گلا کٹی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید