• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور پولینڈ کے درمیان جوہری تحفظ کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد( رانا غلام قادر) پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA) اور پولینڈ کی نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (این اے ای اے) نے جوہری و تابکاری کے تحفظ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں،پی این آر اےکے ممبر (ایگزیکٹو) شاہد رشید نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت PNRA اور NAEA کے درمیان ریگولیٹری تعاون کو نئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ جوہری و تابکاری کے تحفظ کے شعبوں میں علم، مہارت اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دے گی۔

اہم خبریں سے مزید