نیویارک (عظیم ایم میاں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور سفارتی عدم رواداری ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اہم ترین خطاب سے ٹھیک پہلے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جنرل اسمبلی کے ہال سے وفد کے ساتھ باہر چلے گئے۔بھارتی وفد کا یہ رویہ نہ صرف خطے میں امن کیلئے منفی رویے کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ عالمی فورمز پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ سے ان کی بوکھلاہٹ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان جنہوں نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سننے کیلئے ایوان میں تشریف لائے۔