• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

اسلام آباد (اسرار خان)نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز، نیپرا کا EVCS چارجنگ مارجن کی حد ختم کرنے کی تجویز، قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے سپرد۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بجلی کے ریگولیٹر نے تجویز دی ہے کہ ایسی بلند عمارتوں کے مالکان، جنہیں 500 کے وی اے سے زیادہ گنجائش والے ٹرانسفارمرز درکار ہوں، گرڈ شیئرنگ چارجز ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ اس کے علاوہ صنعتی صارفین کو مجموعی طور پر 15 میگاواٹ تک بجلی کے متعدد کنکشن حاصل کرنے کی اجازت دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپنے کنزیومر سروس مینوئل میں مجوزہ ترامیم پر عوام سے رائے طلب کر لی ہے۔ مجوزہ ترامیم کے تحت صنعتی اور اسٹیل فرنس صارفین کے لیے چارجز میں بھی نظرثانی کی جائے گی، عارضی بجلی منقطع کرنے کے قوانین کو مزید سخت کیا جائے گا، جبکہ بجلی چوری کے معاملات میں ڈیٹیکشن بل جاری کرنے کی مدت ممکنہ طور پر 12 ماہ تک بڑھائی جا سکے گی۔ مجوزہ تبدیلیوں کے تحت، ایسی ہر عمارت جس کے لیے 500 کے وی اے سے زیادہ گنجائش والے مخصوص ٹرانسفارمر کی ضرورت ہو، اسے گرڈ شیئرنگ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ موجودہ قوانین کے تحت گراؤنڈ پلس تین منزلہ عمارتوں کو کثیر المنزلہ یا بلند عمارتوں کے زمرے سے خارج رکھا گیا ہے، جس کے باعث ان پر گرڈ شیئرنگ چارجز عائد نہیں ہوتے۔

اہم خبریں سے مزید