اسلام آباد (خبر نگار) تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر 4اکتوبر کی کال میں بھرپور شرکت کرے گی، 27ستمبر بارے فیصلہ PTI سیاسی کمیٹی کا تھا، بیرسٹر گوہر پر واضح کیا تھا یہ وقت دوبارہ نہیں آئیگا، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی نے گزشتہ روز ایک بیان میں واضح کیا کہ تحریک انصاف اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے اور 27 ستمبر کی کال کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس میں متفقہ طور پر اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ کال قرار دیا گیا تھا۔