• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ محمد نے مستقبل کی قیادت کیلئے تین اہم اصول پیش کردیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) حکمراں دبئی شیخ محمد نے مستقبل کی قیادت کیلئے تین اہم اصول پیش کردیئے۔ لوگ ادارے کا سب سے اہم وسیلہ، تبدیلی کے دور میں پیش گوئی نہیں، حالات سے ہم آہنگی ضروری ہے، مستقبل کے رہنماؤں کو ملازمین کی صلاحیتیں اجاگر کرنیکی ضرورت، فیصلوں میں تاخیر غلط فیصلے سے بڑا خطرہ ہے۔ خلیج ٹسئمز کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنی نئی کتاب میں مستقبل کی قیادت کیلئے تین اہم اصول بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں اداروں کو حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے، لوگوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور فیصلے تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھیوں نے لوگوں کی فلاح اور ملک کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا۔
اہم خبریں سے مزید