• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سے خورشید شاہ، نوید قمر، شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی ملاقاتیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سید نوید قمر ،صوبائی وزیرشرجیل میمن اور ناصر شاہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری میگا ٹرانسپورٹ منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
اہم خبریں سے مزید