• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے گورنر کنڈی کا رابطہ، حکومتی دعوت قبول، اسپیکر چیمبر میں ملاقات ہوگی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (عاصم جاوید ، اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کو ملاقات کا پیغام موصول ہوا ہے‘ اپوزیشن اجلاس کے فیصلےکی روشنی میں حکومتی پیغام کو قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی آج دن 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفترمیں ملاقات ہوگی۔ علاوہ ازیں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےٹیلی فونک رابطہ کرکے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔گورنر کنڈی نےبلاول بھٹوکو ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ٹانک اور کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی ۔ گورنر نے اہداف پر پہنچنے سے قبل افغانستان کے ڈرون مار گرانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت دہشت گردی اور جنگ کی صورت حال کو سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کرے اور لانگ مارچ غیرمشروط طور پر ختم کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید