• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری کیلئے حالات پرکشش، IMF نے بھی پیشرفت کا اعتراف کیا، وزیراعظم

کراچی ، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، نیو ز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاشی استحکام کو ٹیم ورک اور مسلسل محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے حالات پرکشش ہیں، IMFنے بھی پیشرفت کا اعتراف کیا،  ترسیلات زرمیں اضافہ خوش آئند ،معاشی بہتری کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کا تعاون نہایت اہم ہے، عوام کو سرکاری خدمات کے حصول کیلئے  دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہونی چا ہئے،نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس کی لسٹنگ کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منعقدہ گونگ تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی معیشت اب صنعت کاری اور برآمدات میں اضافہ پر مبنی پائیدار ترقی اور روزگار پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی متقاضی ہے، معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے نجی شعبے اور سرمایہ کاروں کا کردار کلیدی ہے، تعمیراتی صنعت کا فروغ ملکی معیشت اور روزگار کیلئےضروری ہے، اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کی کارکردگی، سینٹر کی توسیع اور ملک کے مختلف علاقوں میں پاکستان آسان خدمت سینٹرز کے قیام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو سرکاری خدمات کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہونی چا ہئے،معاشی حالات کی بہتری میں سیاسی اور عسکری قیادت کا باہمی تعاون نہایت اہم ہے،حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات کو عملی جامہ پہنایا ہے ، ورچوئل خطاب میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ان شاء اللہ دنیا کے نقشے پر ایک طاقتور معیشت بن کر ابھرے گا ۔

اہم خبریں سے مزید