• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے افغانستان پر منصوبہ بند اور محتاط فضائی حملے، 22 دہشتگرد مارے گئے

اسلام آباد (نیوز ایجنسی، جنگ نیوز)پاکستان کے افغانستان پر منصوبہ بند اور محتاط فضائی حملے، وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت کے زیر کنٹرول دو مقامات پر حملوں میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانے اور کیمپ تباہ اور 22دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اہداف کو انتہائی درستگی سے تباہ کیا گیا۔ حملوں سے متعلق ویڈیو کلپ بھی جاری کردیا۔

اہم خبریں سے مزید