اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ملک میں ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3 ریکارڈ کی گئی ، پیاز 29.17، گندم 3.86، بیسن 2.74،بجلی 15.28، فیول 10.76، ایل پی جی 5.37، ادویات 0.98فیصد مہنگی جبکہ ٹماٹر 24.67فیصد ، مرغی 8.14 ، انڈے 5.92 ، تازہ سبزیاں 1.49 ، چینی 0.88 ، پھل 0.32 ، کتب 0.60فیصد سستی ہوئی ہیں ۔ ملک میں ماہ ستمبر میں مہنگائی گزشتہ برس کےمقابلے میں 1.27فیصد بڑھی اور مہنگائی کی شرح 10.3فیصد ہو گئی۔