• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، میر رضا عدالتی کمیشن کی مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی،اس کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری ،عدالتی تقرریوں،کراچی میں زچہ و بچہ اسپتال کے قیام ، اسٹار واش پروگرام کیلئے فنڈز کی منظوری کے علاوہ تھر کے کوئلے کی توسیع اور جنگلی حیات کے تحفظ کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن کی مدت 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔کابینہ کو بریف کیا گیا کہ کمیشن نے اب تک وسیع پیمانے پر کارروائی کی، درجنوں گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ کابینہ نے کمیشن کی مدت 15 اکتوبر 2026 تک بڑھانے کی منظوری دے دی اور جسٹس عمر سیال کو اضافی وقت درکار ہونے کی صورت میں مذکورہ تاریخ کے بعد بھی تحقیقات جاری رکھنے کا اختیار دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید