اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )حکومت کے بروقت اقدامات سے شہری فیول سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں, 15 ستمبر سے اب تک کے مختصر دورانیے میں 75 لاکھ سے زائد شہریوں کا ریلیف سکیم سے مستفید ہونا باعث اطمینان ہے۔وزیراعظم کی فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد میں پوری حکومتی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں کم آمدن اور متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔