کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ 56 بار ٹائم میگزین کے سرورق پر، نیا ریکارڈ قائم، پہلی مرتبہ 1989 میں صفحہ اول پر آئے تھے، 2015 کے بعد سے سیاسی سرگرمیوں و دیگر مواقع پر مسلسل کوریج ہوتی رہی، تازہ انٹرویو میں وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش، ایران جنگ، مہنگائی، رہائش، صحت اور وسط مدتی انتخابات پر بات کی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 56 مرتبہ ٹائم میگزین کے سرورق پر نمودار ہونے والے پہلے شخص بن گئے ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے سابق صدر رچرڈ نکسن کا کئی دہائیوں سے قائم ریکارڈ توڑ دیا۔