اسلام آباد (ایوب ناصر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ نیب افسر کیخلاف جعلی تعلیمی ڈگری پرFIRدرج کرلی گئی ، ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام ا ٓباد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو ضیاء اللہ طورکے خلاف بدعنوانی ناجائز اثاثے اور جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم نیب کے افسر نے الزامات کی تردید کی ہے ۔ نیب افسر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور مقدمہ جھوٹا ہے ، جب کیس کی کارروائی ہوگی تو ہی سچ سامنے آجائے گا تو وہ اپنی بے گناہی ثابت کردیں گے ۔