کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے لکسمبرگ ورک ویزا کے نام پر 40لاکھ روپے ہتھیانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی ، سہولت کارپکڑنے کیلئے آپریشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے وصول کرنے میں ملوث ملزم وقار اختر کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف کارروائی شکایت کنندہ محمد یوسف کی درخواست پر مکمل ہونے والی انکوائری نمبر 544/2025 کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔ تحقیقات کے مطابق ملزمان عمار اختر، وقار اختر، وقاص اختر (میر کنسلٹنسی) اور سلمان زیب نے باہمی ملی بھگت سے شکایت کنندہ کو لکسمبرگ ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دیا اور اس سے بینک کے ذریعے 40 لاکھ روپے وصول کیے۔